70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے,دپیکا پڈوکون

70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے,دپیکا پڈوکون

70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے,دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنےمستقبل  کو لے کر بات کرتے ہوئے کہا  کہ 70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے۔ 

دپیکا پڈوکون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ انہیں پوری  امید ہے کہ 70 برس کی عمر میں اِن کا  پرسکون اور خوبصورت گھر ہوگا، جس میں وہ اپنے بہت سے بچوں اور پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزار رہی ہو ں گی۔

اداکارہ دیپیکا کا مزید  کہنا تھا کہ ’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، اس کی وجہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار وین ڈیزل ہیں، وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ بہت اچھے اور سخی انسان ہیں۔ اپنی زندگی میں ملنے والے تمام لوگوں میں وہ سب سے منفرد انسان ہیں، ان سے میری دوستی زندگی بھر کے لیے ہوئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں