عالمی کانفرنس: وزیراعظم نواز شریف اور قطری امیر کونشستیں ساتھ ساتھ مل گئیں

عالمی کانفرنس: وزیراعظم نواز شریف اور قطری امیر کونشستیں ساتھ ساتھ مل گئیں

ریاض: اسے حسن اتفاق کہیں یاکچھ اور سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف اور قطری امیر شیخ حامد بن جاسم کونشستیں ساتھ ساتھ مل گئیں۔ فوٹو سیشن کے دوران بھی دونوں رہنما ایک دوسرے سے گپ شپ میں مصروف رہے ۔

دل تو پہلے ہی ملے تھے اب سیٹیں بھی مل گئیں
سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں امیر قطر شیخ حامد  بن جاسم بن جابرالتھانی اوروزیر اعظم نوازشریف کوساتھ ساتھ نشستیں مل گئیں۔ دونوں رہنماخوب گپ شپ کرتے رہے۔ فوٹو سیشن شروع ہوا توپھر بھی رازونیاز کا سلسلہ جاری رہا اور خوب ہوئیں دل کی باتیں۔ یاد رہے کہ  امیر قطر شیخ حامد  بن  جاسم کا تعلق پاناما کیس میں قطری خط کے نام سے شہرت پانے والے سابق وزیر اعظم محمد بن جاسم کے خاندان سے ہے۔

مصنف کے بارے میں