ثانیہ مرزا پاک، بھارت میچ دیکھنے گراﺅنڈ میں نہیں آ سکیں گی :شعیب ملک

ثانیہ مرزا پاک، بھارت میچ دیکھنے گراﺅنڈ میں نہیں آ سکیں گی :شعیب ملک

برمنگھم: پاک بھارت ٹاکرا ہو اور ٹیم میں شعیب ملک بھی شامل ہوں تو سابق کپتان سے ہمیشہ ہی یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اس ٹاکرے کے دوران ٹینس کوئین ثانیہ مرزا ان کو سپورٹ کرنے کیلئے میچ دیکھنے آئیں گی۔


آج بھی روایتی انداز میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ کیا ثانیہ مرزا اپنے شوہر کو بھارت کے خلاف کھیلتا دیکھنے کیلئے میدان میں موجود ہوں گی؟۔انہوں نے جواب دیا کہ وہ ابھی برمنگھم نہیں آ سکیں گی کیونکہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیل رہی ہوں گی۔

مزید پڑھیں: 'دو طرفہ سیریز، بھارتی کرکٹ بورڈ مذاکرات کیلئے آمادہ ہو گیا'

واضح رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 28 مئی سے ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4 جون کو ایجبسٹن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں