انگلینڈ کا ویمنز ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کا ویمنز ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

لندن: انگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر ساراٹیلر کو نفسیاتی مسائل سے نجات کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ہیتھر نائٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیمی بیومونٹ، کیتھرین برنٹ، جارجیا ایلوس، جینی گن، ایلیکس ہرٹلے، ڈینلی ہیزل، بیتھ لینگسٹون، لارا مارش، اینا شربسول، نیٹ سکیور، سارا ٹیلر، فرن ولسن، لارن ونفیلڈ اور ڈینی ویٹ شامل ہیں۔ ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

اس سے قبل  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کیا گیا۔ وحیدہ اختر کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مرینہ اقبال اور کائنات امتیاز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ثناء میر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر، مرینہ اقبال، بی بی ناہیدہ، بسمہ معروف، جویرہ خان، سیدہ نین فاطمہ عابدی، سدرا نواز، کائنات امتیاز، اسماویہ اقبال کھوکھر، ڈیانا بیگ، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ 

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ24جون سی23 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ میں مجموعی طور پر 7 میچ کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ گرین شرٹس کا ٹاکرا 2 جولائی کو ہوگا۔

مصنف کے بارے میں