قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کی تحقیقات کا قانونی مینڈیٹ رکھتے ہیں:چینی وزارت خارجہ

قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کی تحقیقات کا قانونی مینڈیٹ رکھتے ہیں:چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چین نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی تحقیقات کرنے کے حق کا دفاع کیا ہے تاہم اس نے سی آئی اے کے 20 افراد کو قتل کرنے یا قید کرنے کے حوالے سے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں جو صورتحال بیان کی گئی ہے وہ اس سے آگاہ نہیں ہیں،تاہم انہوں نے کہا کہ وہ یہ کہہ سکتی ہیں کہ چین کے سلامتی کے حکام چین کی سلامتی اور مفادات کو نقصان پہنچانے والی تنظیموں،شخصیات اوراقدامات کی تحقیقات کرنے کا قانونی مینڈیٹ رکھتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم سلامتی کے اداروں کی جانب سے معمول کی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے ۔سرکاری اخبار دی گلوبل ٹائمز نے کہا کہ وہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی صداقت کے بارے میں نہیں جانتے،تاہم کہا گیا کہ اگر یہ آرٹیکل حقیقت پر مبنی ہے تو وہ چین کی انسداد جاسوسی سرگرمیوں کو سرہاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں