کشمیر کلچرل بورڈ کے زیر اہتمام نڑول اسٹیڈیم میں قومی تہوار منایا گیا

کشمیر کلچرل بورڈ کے زیر اہتمام نڑول اسٹیڈیم میں قومی تہوار منایا گیا

مظفرآباد: کشمیر کلچرل بورڈ کے زیر اہتمام نڑول اسٹیڈیم میں قومی تہوار منایا گیا ۔جس میں پاکستان کے تمام صوبوں سندھ ،بلوچستان ،پنجاب ،کے پی کے ،گلگت بلتستان کے علاوہ آزادکشمیر کے گلوکاروں نے اپنی اپنی زبانوں میں فن کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔


اس قومی تہوار میں ہزاروں مرد و خواتین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔گلوکاروں نے اپنی اپنی زبانوں میں گیت سناکر شائقین کے دل موہ لیے ۔لوگ گلوکاروں کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔سارے پروگرام کو چیف آرگنائزر کشمیر کلچرل بورڈ سید علی اصغر معصوم آرگنائز کر رہے تھے ۔کشمیر کلچرل بوڈ کے تمام عہدیداران نے کثیر تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ۔

نیوویب ڈیسک< News Source