ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے سارے مقاصد حاصل کر لئے، سینئر مشیر

ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے سارے مقاصد حاصل کر لئے، سینئر مشیر

واشنگٹن: امریکی صدر کے سینئر مشیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے سبھی مقاصد حاصل کر لئے۔

پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور ان کے داماد جارڈ کوشنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے سبھی بڑے اور اہم مقاصد حاصل ہو گئے ہیں۔ٹرمپ کے داماد کوشنر نے سعودی عرب کے ساتھ فوجی سمجھوتوں کو امریکا کے اہم ترین مقاصد میں قرار دیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے سمجھوتے بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں