امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے بعد اسرائیل پہنچ گئے

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے بعد اسرائیل پہنچ گئے

یروشلم:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورہ کے بعد اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اسرائیل پہنچنے کے بعد خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔تل ابیب کے ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امریکی اور اسرائیل کے اٹوٹ بندھن کا بھی ذکر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اس قدیم اور اہم سرزمین پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان اٹوٹ رشتوں کا اعادہ کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک انمول موقع ہے کہ ہم خطے اور یہاں کے لوگوں کے لیے امن اور استحکام بحال کریں۔ دہشت گردی کو شکست دیں۔ خوشحالی، امن اور آشتی کا مستقبل یقینی بنائیں لیکن یہ سب کچھ مشترکہ کوششوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے دوسرا کوئی اور راستہ نہیں۔

اس موقع پر اسرائیلی وزراءنے امریکی صدر  کی درخواست پر فلسطینی معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مصنف کے بارے میں