فرانس میں تعمیر کردہ دنیا کا مہنگا ترین گھر گروخت کیلئے پیش کردیا گیا

دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت ہونے کیلئے پیش

فرانس میں تعمیر کردہ دنیا کا مہنگا ترین گھر گروخت کیلئے پیش کردیا گیا

پیرس : فرانس میں تعمیر کردہ دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ 

فرانس میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے والے گھر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا گھر ہے۔اس گھر کی قیمت سوا ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔ یہ مکان سنہ 1830ء میں بیلجیئن بادشاہ لیوبولڈ دوم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

العربیہ کے مطابق یہ محل نما مکان فرانس کے جنوبی شہر نیس کے ’سینٹ جان کیپ فیرا‘ قصبے میں واقع ہے، یہ جگہ سمندر میں ایک چھوٹے جزیرے کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔

یہ مکان سوزانا مارینائر لاپوسٹول نامی خاتون کی ملکیت ہے۔ جو فرانس کی گریٹ میرینیر خاندان کی اکلوتی خاتون ہیں۔ یہ مکان 1920ء کے عشرے سے ان کے خاندان کے پاس ہے، فی الحال اس منفرد مکان کی خریداری کیلئے کوئی گاہک سامنے نہیں آیا ہے۔

مکان کی قیمت ایک ارب یورو یعنی سوا ارب ڈالر کے قریب ہے۔ امریکا اور یورپ میں اس وقت کسی مکان کی اتنی زیادہ قیمت نہیں لگائی گئی۔  سوزانا نسبت چھوٹا گھر حاصل کرنے کی خواہاں ہیں،اس لیے اس محل نما مکان کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں