جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 24 مئی کو لیڈز میں ہوگا

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 24 مئی کو لیڈز میں ہوگا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 24 مئی کو لیڈز میں ہوگا.

جنوبی افریقہ کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر تین ٹی 20اور چار ٹیسٹ میچ کھیلے جائینگے، پہلا میچ 24مئی جبکہ آخری ون ڈے 29 مئی کو لارڈز میں کھیلا جائیگا، ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کا آغاز چیمپئنز ٹرافی کے بعد شروع ہو گا، چیمپئنز ٹرافی کا اختتام 18 جون کو ہو گا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقین ٹیم نے دورے کا آغاز 19 مئی کو سسیکس کے خلاف پریکٹس میچ سے کیا جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 21 مئی کو نارتھمنٹن شائر کے خلاف جیتا۔

ون ڈے سیریز کا باقاعدہ آغاز 24 مئی کو لیڈز سے ہو گا، دوسرا ون ڈے 27 مئی کو ساﺅتھمپٹن جبکہ تیسرا 29 مئی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز چیمپئنز ٹرافی کے بعد کھیلی جائیگی۔

مصنف کے بارے میں