آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات، عرب ملک ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے متعلق گفتگو

اسلام آباد : پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل ملاقات کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی میں تعینات امریکی سفیر نے عرب اسلامی و امریکی سربراہ کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے امن وسلامتی ، خوشحالی اور اتفاق ویگانگت کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق کی اور اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات، عرب ملک ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے متعلق گفتگو

اسلام آباد : پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی میں تعینات امریکی سفیر نے عرب اسلامی و امریکی سربراہ کانفرنس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے امن وسلامتی ، خوشحالی اور اتفاق ویگانگت کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق کی اور اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔
امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا18 مئی کو کئے گئے اس عزم و ارادے پرشکریہ ادا کیا جو انہوں نے ایسے اقدامات کرنے کے بارے میں کیاجن سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عسکریت پسند کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کے لئے پاکستانی سرزمین استعمال نہ کرسکیں۔ اس سلسلہ کی ہی کڑی کے طورپر آرمی چیف جنرل باجوہ نے ملاقات میں اس یقین دہانی کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی کو اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف حملوں یا ان کی منصوبہ بندی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔