وزیر اعظم پر تنقید، عدالت نے فیس بک انتظامیہ کو حکم جاری کر دیا

لاہور: عدالت نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر وزیر اعظم پر تنقید کرنیوالے دو اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کو حکم دیا کہ وزیر اعظم،آرمی چیف سمیت نامور سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے 2 اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد ڈالنے کے الزام میں 8 سیاسی کارکنوں سمیت 22 افراد سےتفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے کو انٹرنیٹ مواد کے تجزیے کے لیے ایک پرائیویٹ فارنزک ماہرکی خدمات بھی حاصل ہیں۔