امریکا مشرق وسطیٰ میں خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے: ایران

امریکا مشرق وسطیٰ میں خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے: ایران

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران منعقدہ سمٹ کو محض ایک شو قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کی کسی بھی قسم کی کوئی عملی اور سیاسی حیثیت نہیں تھی۔ روحانی کے مطابق اس وقت امریکا اور ایران کے تعلقات ایک مشکل راستے پر ہیں۔ انہوں نے تہران کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

د وسری طرف   ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ تہران کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا عرب ممالک کو اسلحہ بیچنے کے لیے ایران فوبیا میں مبتلا ہو گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی صدر نے ایران پر مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پھیلانے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم آج ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹرمپ کے ان بیانات  کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں