بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ، قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ، قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھارتی جاسوس کو فوری طور پھانسی دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھارتی جاسوس کی پھانسی کے حوالے سے مشترکہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کل بھوشن کی سزاموت میں مزیدتاخیرکے بجائے اسے فوری طور پر پھانسی دی جائے۔

کلبھوشن کی قسمت کا فیصلہ ،پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی؟
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ   کے پی کے اسمبلی نے بھارتی جاسوس کو فوری پھانسی دینے کا مطالبہ  کیا ہے۔
سپیکر ایاز صادق کے مطابق کلبھوشن مسئلے پر اٹارنی جنرل اس معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے،،جس کے بعد پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائیگا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔

اس سے قبل  سینیٹ میں  پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نےتحریک التواجمع کرائی۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کا دفاع نہیں کرسکا۔

واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کررکھی ہے اور عالمی عدالت نے دونوں ممالک کے موقف سننے کے بعد بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوادیا ہے۔



مصنف کے بارے میں