اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی فلسطینی بچی چل بسی‎

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی فلسطینی بچی چل بسی‎

غزہ: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی فلسطینی بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔


فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق الخلیل کے شمال میں غش ایستیون سکوائر میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی بیت اللحم کے علاقے بیت الفجار کی رہائشی 15 سالہ فاطمہ جبریل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

فاطمہ کے عزیز مراد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فاطمہ ماہ مارچ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سر سے زخمی ہوئی اور ہسپتال میں کوما کی حالت میں وفات پا گئی ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source