گوالمنڈی کے قریب ربڑ کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

گوالمنڈی کے قریب ربڑ کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہور کے علاقے گوالمنڈی کے قریب ربڑ کے گودام میں لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا۔

گوالمنڈی میں ربڑ کے 2 منزلہ گودام میں افطاری کے فورا بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کی، مگر آگ زیادہ ہونے کے باعث گودام کی بالائی منزل کی چھت زمین بوس ہو گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے
 تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کو آپریشن کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، لیکن دھوئیں سے بھری عمارت میں چند منٹ گزرنے کے بعد آگ پھر بھڑک اٹھی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی بجائے کھڑے ہو کر گپیں ہانکتے اور سگریٹ نوشی کرتے رہے، اہل علاقہ کی جانب سے دوبارہ سے شور مچانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں