ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی،آئندہ 24 گھنٹے میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی،آئندہ 24 گھنٹے میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: تصویر بشکریہ اے ایف پی

کراچی:سورج صبح سویرے ہی آگ اگلنے لگاسندھ میں قہر ڈھایا تو پنجاب میں بھی روزہ داروں پر ترس نہ آیا،بیشتر شہرشدید گرمی کی لپیٹ میں گئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سورج سوانیزے پر آگیا،ملک کے بیشتر شہرشدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور روزہ داروں کی کڑی آزمائش جاری ہے۔لاہور ،فیصل آباد ، سرگودھا اور ملتان میں سورج آگ برسانے لگا،پارہ 45 ڈگری سے ٹکر ا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسم کامزاج برہم ہے اورگرم ہوا ؤں نے گرمی کی شدت بڑھا دی ۔کراچی میں سور ج پھر قہر ڈانے لگا،پارہ 44 ڈگری کوچھونے لگا تونواب شا ہ ،لاڑکانہ ،حیدرآباد، دادؤ اور سکھر میں بھی گرمی کے زور دار وار جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام سامنے آگئے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں