ن لیگ کے رہنما سردار عاشق حسین گوپانگ کا پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان

ن لیگ کے رہنما سردار عاشق حسین گوپانگ کا پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نے نے رہنما سردار عاشق حسین گوپانگ نے نے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو گھر بلانا میاں صاحب کی غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی الیکشن قریب آتے ہی انتہائی تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے اراکین اسمبلی اور رہنما ایک ایک کرکے پارٹی کا ساتھ چھوڑتے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے

وفاداریاں بدلنے کے اس قافلہ میں سردار عاشق گوپانگ بھی شامل ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک صرف اراکین کی تقریریں سنتے رہے اور عملی کام کوئی نہ ہوا اور سنتے رہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کو بجلی نہیں ملے گی مگر کچھ نہ ہوا انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ پالیسی مدتوں یاد رکھی جائے گی جو کہ دو قومی نظریہ کی نفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام سامنے آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس طرح کی کھٹی میٹھی اپوزیشن نہیں دیکھی جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا مودی کو گھر بلانا ان کی غلطی تھی۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں