پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا
کیپشن: آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا،فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  جمعرات سے لندن، لارڈز میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور لیسسٹر شائر کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔