سبیکا کی نمازجنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی، اہلخانہ

سبیکا کی نمازجنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی، اہلخانہ
کیپشن: میت نجی ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے آج رات گئے براستہ استبول جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

ہوسٹن: امریکا کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت کراچی کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ میت نجی ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے آج رات گئے براستہ استبول جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گی۔ سبیکا کے جسد خاکی کے ہمراہ ان کی کزن شہیرہ بھی آ رہی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سبیکا کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد  مقامی قبرستان میں تدفین ہو گی ۔ اس سے پہلے سبیکا عزیز کی نماز جنازہ ہیوسٹن میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے رہنما سردار عاشق حسین گوپانگ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

دعائیہ تقریب میں میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگرس شیلا جیکسن، پاکستانی قونصل جنرل سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

واضح رہے کراچی کی رہائشی 17 سالہ سبیکا عزیز شیخ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی اسکالر شپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھیں اور 9 جون کو انہیں وطن واپس آنا تھا۔

وہ ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ایک ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھیں جہاں 18 مئی کو اسکول کے ہی ایک طالب علم کی فائرنگ سے وہ چل بسیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف احتساب عدالت میں دوسرے روز اپنا بیان قلمبند کرا رہے

فائرنگ کرنے والے 17 سالہ حملہ آور دمیتری پارگورٹسز کو گرفتار کر لیا گیا تھا جو اسی اسکول کا طالب علم ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں