نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا

نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا
کیپشن: نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کے درمیان ملاقات۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا تاہم کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے انتخاب کے لیے کل یا پرسوں وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔

مزید پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی،8 ٹی وی چینلز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے حکومت کے تجویز کردہ 3 ناموں میں جسٹس (ر) ناصر الملک، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر شمشاد اختر شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے تاہم تحریک انصاف نے ذکاء اشرف کا نام مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے قطری خط کو تسلیم کرلیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین اور معروف صنعت کار عبدالرزاق داؤد کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں