جلال پور بھٹیاں :ممبر بورڈ آف رینویو ریاض اسلم سیال کا رمضان بازار کا دورہ

 جلال پور بھٹیاں :ممبر بورڈ آف رینویو ریاض اسلم سیال کا رمضان بازار کا دورہ
کیپشن: ممبر بورڈ آف رینویو ریاض اسلم سیال کا رمضان بازار کا دورہ

جلال پور بھٹیاں(محمد زاہد منیر نیو نیوز  سے )  ممبر بورڈ آف رینویو ریاض اسلم سیال کا رمضان بازار کا دورہ ،میڈیا کے سوالوں کے جواب دیے بغیر چلتے بنے،چینی ایک بجے کے بعد غائب ہو جاتی ہے۔

ممبر بورڈ آف رینویو ریاض اسلم سیال نے ڈی سی او اور اے سی پنڈی بھٹیاں کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالز کو چیک کیا شہریوں نے ممبر بورڈ کے دورہ کو فوٹو شیشن قرار دیا میڈیا کے سوالوں کا بھی جواب نہ دے سکے اور چلتے بنے انتظامیہ جو آج صبح سے ہی قدرے بہتر اشیاء خوردونوش مہیا کیے گئے اور دوکاندوں کو زبردستی ریٹ لسٹ دیے گئے دکانداروں نے شکایات کیں تو اے سی نے جواب دیا کہ پورا سال کماتے ہو تو ایک ماہ عوام کی خدمت کرو ۔