سستی روٹی اسکیم میں اربوں کی کرپشن، پنجاب حکومت نے معاملہ دبا دیا

 سستی روٹی اسکیم میں اربوں کی کرپشن، پنجاب حکومت نے معاملہ دبا دیا
کیپشن: پنجاب میں سستی روٹی سکیم اسکینڈل کے آڈٹ پیرے تاحال زیر التواء ہیں۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

لاہور: پنجاب میں ن لیگ کے سابق دورِ حکومت میں سستی روٹی اسکیم اسکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی  لیکن معاملہ حکومت پنجاب نے دبا لیا۔ محکمے نے 5 برس گزر جانے کے بعد بھی جواب نہ دیا۔

پنجاب میں سستی روٹی اسکیم اسکینڈل کے آڈٹ پیرے تاحال زیر التواء ہیں۔ آٹے پر دی جانیوالی اربوں کی سبسڈی کا حساب موجود نہیں اور محکمہ انڈسٹری نے محکمہ خوراک پر ملبہ ڈال دیا۔ آڈٹ ٹیم نے اعتراض اٹھایا تھا کہ آٹے میں گھپلے ہوئے  کیونکہ مہنگے تندور لگائے گئے اور ریکارڈ میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔

 مزید پڑھیں: نواز شریف کسی سابق جج یا بیورو کریٹ کو نگراں وزیر اعظم بنانا نہیں چاہتے، ذرائع

سستی روٹی اسکیم سے متعلق آڈٹ پیرے کا جواب نہ دینے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پہلے خط تو لکھے لیکن پھر کوئی ایکشن نہ لیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید بھی خاموش ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سستی روٹی اسکیم سے متعلق محکمے نے جواب ڈیڑھ سال سے نہیں دیا اب پھر دوبارہ لیٹر لینے کی منطق پیش کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں