ہمارے خاندان میں بیٹا ،بیٹی کی ایک جیسی اہمیت ہے :ثانیہ مرزا

ہمارے خاندان میں بیٹا ،بیٹی کی ایک جیسی اہمیت ہے :ثانیہ مرزا
کیپشن: فوٹو: فائل

نئی دہلی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لڑکے کو خاندان کا ”چراغ“ کہا جاتا ہے لیکن وہ جس خاندان سے ہیں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایک لڑکا ہی خاندان کو آگے بڑھا سکتا ہے اور وہی خاندان کا چراغ ہوگا لیکن ان کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے، جہاں 2 بیٹیاں تھیں لیکن انہیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ان سے مختلف برتاو¿ کیا گیا۔بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ اپنے ہونے والے بچے کا نام” مرزا ملک“ رکھنے کے فیصلے کے پیچھے بھی یہی سوچ تھی،ان کے شوہر شعیب ملک خود بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور کوئی مضبوط انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام بھی لگائے گا۔

ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچے کا نام مرزا ملک ہی رکھنا چاہتے تھے اور یہ سوچ اس وقت بھی ہمارے ذہن میں تھی جب ان دونوں نے والدین بننے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی نہیں کی تھی، انہوں نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی،ان کے بچے کے نام کا ایک حصہ مرزا ملک ہوگا اور انہیں اپنے ہونے والے بچے کے نام کے ساتھ اپنے نام لگانے پر فخر ہے۔