بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجہ کی بیوی کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنا دیا

بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجہ کی بیوی کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنا دیا
کیپشن: بھارتی کرکٹر رویندرا اپنی بیوی کیساتھ ، فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ممبئی : پولیس کسی بھی ملک کی ہو، جب تشدد کرنے پر آتی ہے تو پھر یہ بھی نہیں دیکھتی کہ اس کے سامنے کون ہے۔ پولیس گردی کا تازہ ترین شکار ہونے والی ہستی کوئی اور نہیں بلکہ معروف بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجہ کی اہلیہ ریوا سولانکی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پولیس کانسٹیبل نے ریوا سولانکی کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے بال کھینچے اور دو تھپڑ رسید کئے۔ جام نگر ڈسٹرکٹ کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جام نگر میں پیش آیا جب ریوا سولانکی کی گاڑی نے پولیس کانسٹیبل کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔

 یہ بھی پڑھیں:ہمارے خاندان میں بیٹا ،بیٹی کی ایک جیسی اہمیت ہے :ثانیہ مرزا
 
 انہوں نے بتایا کہ ”یہ واقعہ جام نگر میں سارو سیکشن روڈ پر پیش آیا جب ریوا جدیجہ کی کار نے مبینہ طور پر پولیس کانسٹیبل کی گاڑی کو ٹکر دے رماری اور پھر اس نے ریوا پر حملہ کر دیا۔“

واقعے کے ایک عینی شاہد کے مطابق کانسٹیبل نے ریوا کو انتہائی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریوا اپنی بی ایم ڈبلیو میں تھی جو پولیس کانسٹیبل کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ ایسا ہونے پر پولیس کانسٹیبل نے ریوا کیساتھ بحث شروع کر دی اور پھر معاملہ بڑھ گیاجس کے بد کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کئے۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے آف دی فیلڈ کپتانی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے حوالے کر دی
  

مذکورہ پولیس کانسٹیبل کی شناخت سنجے آہر کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہد نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل نے انتہائی بے رحمانہ طریقے سے ریوا پر تشدد کیا، ان کے بال کھینچے اور تھپڑ مارے جس پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے انہیں بچایا۔ پولیس حکام کے مطابق ریوا کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے اور کانسٹیبل کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں