عمران خان 100 روزہ پلان بنا کر اپنی 5 سالہ کارکردگی نہیں چھپا سکتے: مریم اورنگزیب

عمران خان 100 روزہ پلان بنا کر اپنی 5 سالہ کارکردگی نہیں چھپا سکتے: مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 100 روزہ پلان بنا کر اپنی 5 سالہ کارکردگی نہیں چھپا سکتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشارو میں میٹرو کے گڑھوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ عمران خان کو چیلنج ہے کوئی ایک قابل ذکر منصوبہ عوام کو دکھائیں، ہم نے رواں نہیں ماضی کی حکومتوں کے زیر التوا متعدد ترقیاتی منصوبے بنائے۔ عمران خان کسی سکول کا ایک نیا کمرہ یا کسی ہسپتال کی نئی وارڈ دکھا دیں، 1700 کلومیٹر طویل موٹر ویز کی تعمیر کا سہرا بھی ن لیگ کو جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا نام نہاد 100 روزہ پلان احسن اقبال کے وژن کی نقل ہے، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ سے مسلم لیگ کو دوبارہ خدمت کا موقع دیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے فنڈز کا غلط استعمال ۔۔۔پو ل کھل گیا
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں