کرینہ کا شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے صاف انکار

کرینہ کا شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے صاف انکار
کیپشن: فوٹؤ: انٹرنیٹ

ممبئی: بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور نے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔

جب کہ کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔