وفاقی کابینہ کا اجلاس، فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس، فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فاٹا کے خیبر پختو نخوا میں انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8 اور 11 مئی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 12 اکتوبر 2017 کے فیصلوں کی بھی توثیق، پاکستان اور بوسنیا کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون کے معاہدے کی توثیق۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
 اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ پاکستان اور بزنس فرانس کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی، پاکستان اور کرغزستان میں فاصلاتی تعلیم کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کی منظوری، اشتراوصاف کی بطور جج لاہور بنکنگ کورٹ تعیناتی کی منظوری، کراچی کی خصوصی عدالت کے جج عبید خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری، جسٹس ریٹائرڈ شاہد سعید کی بطور چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری، وفاقی کابینہ کی پی این ایس سی کے بورڈ کی دوبارہ تشکیل نو کی منظوری۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے فنڈز کا غلط استعمال ۔۔۔پو ل کھل گیا
 کابینہ کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری، وفاقی کابینہ نے دوائیوں کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمتوں کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ نے اوگرا گیس قوانین 2018 کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ کی نیشنل ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن تربیتی پالیسی کی منظوری۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں