سیاسی جماعتوں کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اتفاق ہو گیا

سیاسی جماعتوں کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اتفاق ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اتفاق ہو گیا، فاٹا اصلاحات کے لیے آئینی ترمیمی بل کا حتمی ڈرافٹ تیار۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے فاٹا اصلاحات کے امور پر مشاورت کی جبکہ آئینی ترمیمی بل کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری
  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، سرتاج عزیز ، عبد القادر بلوچ ، غلام احمد بلور، آفتاب شیر پاؤ، حاصل بزنجو، شاہ جی گل آفریدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے شیری رحمان اور نوید قمر اجلاس میں موجود تھے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں