گوگل نے اپنی نیوز ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا

گوگل نے اپنی نیوز ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا
کیپشن: image by face book

نیویارک :گوگل کمپنی نے مصنوعی ذہانت یعنی مصنوعی ذہانت  کا استعمال کرتے ہوئے 'گوگل نیوز ایپ' کو اَپ ڈیٹ کر دیا ہے جس سے صارفین کو خبروں کے حصول میں مزید آسانی ہوگی۔

گوگل کمپنی نے گزشتہ ہفتے اپنی آئی او ڈیولپر کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے صارفین کو دنیا بھر کی تمام خبریں فوری طور پر اور باآسانی حاصل ہو سکیں گی کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس صارف کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرے گی۔

گوگل نیوز ایپ کو اب آئی او ایس صارفین بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ مصنوعی ذہانت  کی مدد سے یہ ایپل کے ایپ اسٹور میں بھی دستیاب ہے۔

اَپ ڈیٹڈ نیوز ایپ میں ہیڈ لائنز، فل کوریج، فیورٹس، نیوز اسٹینڈ اور نیوز کاسٹ فیچرز بھی شامل ہیں۔

اب صارفین بذریعہ ہیڈلائنز اس حوالے سے جان سکیں گے کہ دنیا بھر میں کیا اہم ہو رہا ہے، جس میں کاروباری، ٹیکنالوجی اور دیگر خاص خبریں شامل ہوں گی۔

اس کے فُل کوریج فیچر سے صارف کسی بھی خبر کو ہر پہلو سے مکمل طور پر باآسانی جان سکتے ہیں، جس میں خبر کی تمام تفصیلات بیان ہوں گی، اس کے علاوہ اگر کسی اہم شخصیت نے کوئی ٹوئیٹ کی ہو تو وہ بھی خبر میں شامل ہوگی۔

مزید آسانی فراہم کرتے ہوئے اس میں 'فیورٹس' کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارف خبر کو محفوظ کر سکتا ہے تاکہ اگر کسی وجہ سے وہ اسے اُس وقت نہیں پڑھ سکا تو بعد میں فیورٹس میں جا کر اُس خبر کو پڑھ لے۔

دوسری جانب نیوز کاسٹ فیچر اُن تمام خبروں کی جھلکیاں دِکھاتا ہے، جس میں صارف کی دلچسپی ہوتی ہے۔