فیس بک نے ”SendToWhatsapp“ فیچر لانے کا اعلان کر دیا

فیس بک نے ”SendToWhatsapp“ فیچر لانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ میسنجر پر پوسٹ شیئر کرنے کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ ایک نیا فیچر ” Send to Whatsapp“ متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے فیس بک صارفین ویڈیوز، تصاویر اور تحریریں واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔ تاہم ابھی تک اس فیچر کے متعارف کرانی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔خبردار ! واٹس ایپ میں ”ٹیکسٹ بم" کو ہر گز نہ چھوئیں

واضح رہے اس سے قبل فیس بک سے واٹس ویڈیوز اور تصاویر یا پوسٹ کو براہ راست شیئر نہیں کرایا جا سکتا تھا۔ اس مقصد کے لیے مواد کو پہلے ڈاو?ن لوڈ کرنا ہوتا تھا اس کے بعد واٹس ایپ پر اپ لوڈ کیا جا سکتا تھا تاہم اب براہ راست صرف ایک کلک سے فیس بک مواد کو واٹس ایپ پر بھیجا جا سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں