ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دے دیا

ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دے دیا

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اور مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اداکارہ نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ارسال کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے چند تحفظات ہیں جن کی بنا پر مستعفی ہو رہی ہوں۔

رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھیجے گئے استعفے میں لکھا کہ میں استعفیٰ دے رہی ہوں، مہربانی فرما کر قبول کیجئے۔ آپ کی قیادت میں دس سال گزار دئیے۔ میری شکایت کہیں سے بھی نہیں ملے گی۔ میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے حقِ نمک ادا کر دیا ہے۔انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنابِ والا! میرے چند تحفظات ہیں، میرے مسائل کسی نے حل نہیں کئے جس کی وجہ سے میں بددل ہو گئی ہوں۔ آپ کے پاس بھی میرے لئے وقت تھا نہ ہے اور نہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان کا شہباز شریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان

کنول نعمان نے کہا کہ میں نے پارٹی آپ کی وجہ سے جوائن کی تھی کیونکہ ا?پ دردِ دل رکھنے والی شخصیت ہیں لیکن ا?پ نے پورے پاکستان کے لوگوں کے دکھ سنے اور ان کے مسئلے حل کئے لیکن میں فیض یاب نہ ہو سکی۔ استعفے کے ا?خر میں انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ کہا سنا معاف کر دیجئے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں