امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون، سبیکا شیخ کی موت پر اظہار تعزیت۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے سبیکہ شیخ کی موت پر تعزیت کی۔ جنرل جوزف کا معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے اظہار افسوس۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنماوں میں جھڑپ
 واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے سانتاز ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 طلبا ہلاک ہوئے تھے جس میں سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں