گرین لائن ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم

گرین لائن ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم
کیپشن: فوٹو: این این آئی

لاہور: پاکستان ریلوے کی گرین لائن ٹرین لاہور میں مال گاڑی سے ٹکرا گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے گڑھی شاہو میں گرین لائن ٹرین اور مال گاڑی کی آپس میں ٹکر ہو گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹرینوں کے تصادم مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس تصادم کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔ جسے بعدازاں ٹریک کلیئر ہونے باعث بحال کر دیاگیا ۔