جاپان، کوہ ہاکونے پر زلزلے کے جھٹکے اور زیر زمین آتش فشانی

جاپان، کوہ ہاکونے پر زلزلے کے جھٹکے اور زیر زمین آتش فشانی
کیپشن: Etna Walk® ‏ @etnawalk

ٹوکیو : جاپانی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں گرم چشموں کے حوالے سے مشہور تفریحی مقام پر واقع کوہ ہاکونے پر زلزلے کے جھٹکے اور زیر زمین آتش فشانی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے ممکنہ آتش فشانی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑ کے دہانے کے گرد وادی اوواک±ودانی میں آتش فشانی سے بڑے پتھر گرنے کا امکان ہے۔محکمے نے آتش فشانی کے خطرے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ اس پیمانے کی زیادہ سے زیادہ سطح پانچ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر جھیل آشی نوکو کے مغربی جانب ہفتے کے روز سے زلزلے کے جھٹکے جاری ہیں۔ اس مقام کو حالیہ زلزلوں کا مرکز سمجھا جا رہا ہے۔ محکمے نے اتوار کے روز 74 زلزلے اور زیر زمین آتشفشانی ریکارڈ کی جبکہ پیر کے روز سہ پہر 3 بجے تک چار زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے تھے۔

حکام نے دکانداروں کو اشیا کی ترسیل کی غرض سے دو گھنٹے کے لئے متاثرہ علاقے میں جانے کی اجازت دی بھی دی تھی۔