مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،فردوس عاشق

مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،فردوس عاشق

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں۔

f1506d14dab9768d158a3748991a2ede

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں.

عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں،قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت، عالم دین ہونے کی حیثیت سے فضل الرحمن امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔