اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ کرپشن مافیا خودکو بچانے کیلیے اپنے بچوں کوسیاست کی بھٹی میں جھونک چکی ہے.
مشیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جوبے نامی دارہیں جوپارلیمان میں کہتے تھے”یہ ہیں وہ ذرائع“لیکن عدالتوں میں کچھ اورانٹرویوزمیں کچھ اورکہتے ہیں لیکن عدالت میں مکرگئے اوراسے سیاسی بیان کہنے لگے جوچوری کرکے بھی قوم کےساتھ سینہ زوری کررہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن مافیا ملکی خزانے پرجھاڑونہ پھیرتی توآج ملک اورقوم غریب نہ ہوتی، ملک کومسائل کی دلدل میں دھکیل نےوالے قلیل عرصے کاکس منہ سے حساب مانگتے ہیں؟
انہوں مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اظہار تعزیت کے بجائے سیاسی دکانداری چمکائی وہ خودبے نامی دارہیں، ان کابیانیہ حالات،واقعات اورصورتحال کےمطابق بدلتاہے، عمران خان ان کےاعصاب پرسوارہے یہ لوگ عدالت کے فیصلے کونہیں مان رہے اور کہہ رہے ہیں کہ جیل کے دورازے توڑیں گے ۔