اب مذاکرات نہیں ، معاشی جنگ لڑیں گے : ایران کا امریکہ کو دبنگ جواب

اب مذاکرات نہیں ، معاشی جنگ لڑیں گے : ایران کا امریکہ کو دبنگ جواب
image by facebook

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ سے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ کی معاشی جنگ کا مقابلہ کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے معاشی پابندیوں کے حوالے سے امریکہ سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے  , حسن روحانی نے کہا کہ ایران کسی صورت امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا بلکہ معاشی جنگ کا مقابلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے یورنیم افزودگی کے معاملے پر اس پر مزید پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کیخلاف ایران نے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

معاہدے میں شامل دیگر یورپی ممالک نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کیے جانے کے اقدام کی مخالفت کی تھی ۔