اقوام متحدہ نے سطح سمندر میں حیران کن اضافے کی پیشگوئی کر دی

اقوام متحدہ نے سطح سمندر میں حیران کن اضافے کی پیشگوئی کر دی
image by Research

نیویارک:اقوام متحدہ کے موسمیات کے خصوصی ادارے نے رواں صدی کے اختتام تک سطح سمندر میں دو میٹر تک اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے موسمیات (آئی پی سی سی ) نے اپنی نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ رواں صدی کے اختتام تک سطح سمندر میں دو میٹر تک اضافہ ہوگا جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے ۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سطح سمندر میں حیران کن اضافہ لاکھوں لوگوں کی زندگی کو متاثر کرے گا ، سطح سمندر میں اضافے سے جرمنی ، فرانس ، برطانیہ اور سپین کے ایک کروڑ اسی لاکھ لوگ متاثر ہوں گے ۔