تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان , نوٹیفکیشن جاری

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان , نوٹیفکیشن جاری
Image Source: AFP Photo Twitter Account

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ  کے زیر نگرانی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ، گزشتہ رو زحکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ کے تعلیمی اداروں میں 3 جون سے 16 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی جب کہ اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 17 اگست سے بحال ہوں گی۔

عموما ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں لہذا عملی طور پر فیڈرل بورڈ کے ماتحت تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا۔