شاداب خان مکمل فٹ نہیں کمر میں تکلیف ہے، کوچ مکی آرتھر

شاداب خان مکمل فٹ نہیں کمر میں تکلیف ہے، کوچ مکی آرتھر
Image Source: Ptv Sport FB Page

برسٹل: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ ٹیم کاپریکٹس سیشن آؤٹ اسٹینڈنگ رہا ہے، انگلینڈ کےخلاف سیریزمیں بہت سی مثبت چیزیں ہوئیں تاہم بولنگ اورفیلڈنگ میں ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے ،سیریز میں بیٹنگ بہت اچھی رہی۔


مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انگلینڈسیریز سے بہت کچھ سیکھا جس کے مثبت پہلو سامنے آئے ہیں، ٹیم نے اچھی بیٹنگ کی۔ شاداب خان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیالیکن اس کی کمر میں ابھی کچھ تکلیف ہے۔

جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میچز میں فٹنس مسائل ہو سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلیے نیا آغاز کررہے ہیں، وکٹ نئی ہے جس کےلئے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ، محمد عامر نے آدھا گھنٹہ بولنگ پریکٹس کی اور سخت ترین فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔