ملک میں اس وقت فردوس عاشق اعوان کے اصل چہرے والی تبدیلی رونما ہے:طلال چودھری

ملک میں اس وقت فردوس عاشق اعوان کے اصل چہرے والی تبدیلی رونما ہے:طلال چودھری
image by Twitter

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع کر دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بالکل اس طرح کی تبدیلی آئی ہے جس طرح فردوس عاشق اعوان کا منہ دھو دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح فردوس عاشق اعوان کا منہ دھونے کے بعد میک اپ کے بعد سے ان کے اندر سے عاشق خان نکلے گا بالکل اسی طرح ہی ملک میں تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔

طلال چودھری کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے جس میں بیان کی مذمت کی جا رہی ہے ، تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے بیان کی مذمت کی جا رہی ہے ۔

ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے  بھی طلال چودھری کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرح کی گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئے ۔