شوال کے چاند کی بڑی خبر آگئی ،عید کب ہوگی ؟

شوال کے چاند کی بڑی خبر آگئی ،عید کب ہوگی ؟

اسلام آباد:شوال کے چاند سے متعلق بڑی خبر آگئی ، ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے، جس کے دوران ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ماہ شوّال 1441 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا، سعودی سپریم کورٹ کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے، جس کے دوران ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،اجلاس مقررہ وقت پر ختم ہونے تک جب عید کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تو سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ تیسواں روزہ ہوگا جبکہ عید چوبیس مئی بروز اتوار کو ہوگی۔