پاکستان کی ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

پاکستان کی ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی   کا نیویارک میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر  اور فلسطین   کی صورتحال میں مماثلت پائی جاتی ہے اوردونوں قوموں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہئیے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر اور فلسیطن کے حل کیلئے بھرپور آواز اٹھائی ہے ۔ 
اس موقع پر  ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں کشمیری رہنماؤں    کی   ملاقات   بھی کی ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہفلسطینی امن کےساتھ رہنا چاہتےہیں۔غزہ میں جنگ بندی  کیلئے کوششوں  پر کامیابی ملی لیکن یہ ناکافی ہے،فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کا مستقل حل نکالا جانا چاہئیے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  فلسطین کی طرح کشمیرمیں بھی حق خودارادیت کی ضرورت ہے۔کسی صورت کشمیر پرسودانہیں کیا جائے گا،پاکستانی بھی پڑوسی کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں ۔