چین کے جنوبی مشرقی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ

چین کے جنوبی مشرقی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے

بیجنگ: چین کے جنوبی مشرقی علاقے میں   7 اعشاریہ 4  شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  جبکہ 27 زخمی ہو  گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق  زلزلے کا مرکز  چین  کے صوبہ یوننان کے شہر  ڈالی کے قریب تھا     اور  اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ متعدد مقامات پر  سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔

زلزلے کے بعد پوری رات  افٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا ۔ مختلف مقامات  پر ہونے والے نقصان پر ریسکیوں ٹیموں کا آپریشن  جاری ہے ۔