جنت مرزا نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

  جنت مرزا نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

لاہور (ویب ڈیسک ) نامور  ٹک ٹاک سٹار  جنت مرزا نے خاموشی توڑے ہوئے  اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کر دی۔

ٹک ٹاک سٹار اور اُبھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے  اپنے  انسٹا گرام  اکاؤنٹ پر   سٹوری شیئر کی جس میں  ٹک ٹاک سٹار  نے عمر بٹ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر لگائی جس پر کیپشن لکھا کہ  ” ہماری منگنی نہیں ہوئی ، جب بھی منگنی یا بات پکی ہو گی تو  سب کو  ضرور بتاﺅں گی لیکن  ابھی  ایسا کچھ  نہیں ہے “

 
خیال رہے  کہ کچھ روز  قبل جنت مرزا  سے ان کی  انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے سوال کیا تھا کہ  کیا آپ کی بات پکی ہو گئی  ؟ جس پر ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا  نے جواب دیتے ہوئے  انگریزی  میں ” پی بی “ (P B) لکھ دیا تھا  جس  کو مداحوں نے ’ بات پکی‘ سمجھ لیا اور پھر خبریں گردش کرنے لگیں  تاہم جنت مرزا کی طرف سے  فوری طور پر تو کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا تھا  لیکن  اب ٹک ٹا ک سٹار نے خاموشی توڑتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی  تردید  کر دی ۔

واضح  رہے کہ   فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز  اپنے نام کر رکھا ہے۔جو کے  ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر  سب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔