ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی، نوجوان گرفتار

ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی، نوجوان گرفتار

لاہور: نوجوان  ٹک ٹاکر کو  ویڈیو میں اسلحے کی نمائش مہنگی پڑ گئی ،  پولیس نے  ٹک ٹاکر  کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی عمل میں لائے ہوئے سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر ناجائز اسلحہ کی نمائش  کرنے  پر  ملزم مجاہد علی کو حراست میں لے لیا ۔

ایس ایچ او ڈیفنس سی حماد اختر کے مطابق  ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزم نے کچھ روز قبل ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے اس حوالے سے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔