ڈاکٹرز کی لاپرواہی، مریض کی بائیں کی جگہ دائیں ٹانگ کاٹ دی

ڈاکٹرز کی لاپرواہی، مریض کی بائیں کی جگہ دائیں ٹانگ کاٹ دی
کیپشن: ڈاکٹرز کی لاپرواہی، مریض کی بائیں کی جگہ دائیں ٹانگ کاٹ دی
سورس: فائل فوٹو

کینبرا: آسٹریلیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب اسپتال کے عملے کی غفلت کے باعث ضعیف العمر شخص کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 

ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف سے چھوٹی موٹی غلطیوں کی توقع تو کی جا سکتی ہے لیکن کسی شخص کی زندگی کو خطرے میں ڈال دینا متوقع نہیں ہوتا مگر آسٹریلیا میں 82 سالہ بزرگ کو ڈاکٹرز کی غفلت کا ناقابل تلافیِ نقصان ہوا ہے۔ 

آسڑیلیوی میڈیا کے مطابق ایک بیماری کی وجہ سے اس مریض کی بائیں ٹانگ کاٹی جانی تھی لیکن ڈاکٹرز نے غلطی سے دائیں ٹانگ کاٹ ڈالی اور غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب ٹانگ کی پٹی تبدیل کی جا رہی تھی۔

اس حوالے سے اسپتال کے ڈائریکٹر نے عوام سے سرعام معافی مانگی اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تفتیش کر رہے ہیں کہ آخر اس سنگین نوعیت کی غلطی کیسے ہو سکتی ہے۔ 

عملے سے اس غفلت سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے غلطی آپریشن سے قبل ٹانگ کی نشاندہی کے وقت ہوئی ہے۔