عیدالاضحی کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی

عیدالاضحی کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ماہرین فلکیات نے عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے 20 جولائی ممکنہ تاریخ قرار دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عیدالاضحی 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ءکو دکھائی دینے کا امکان ہے اور ایسا ہونے پر (10 ذی الحجہ )عید الاضحی 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد مسلم ممالک میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات منائی گئی تھی البتہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں جمعہ کے روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔