میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سٹاف کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سٹاف کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سٹاف کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے جبکہ ڈیوٹی دینے والے عملے کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام بورڈز کو امتحانی عملے کی فوری ویکسی نیشن کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ویکسی نیشن کروانے والے امتحانی عملے فہرست تیار کر نے کا کہہ دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 جون کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے اور اس دوران صرف ان اساتذہ کی ڈیوٹیاں ہی لگائی جائیں گی جو ویکسین لگوا چکے ہوں گے جبکہ اس ضمن میں اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا تھا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 15 جون کے بعد ہو گا اور اس مرتبہ 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی کیونکہ طالب علموں نے یونیورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 10 ویں اور12 ویں کے امتحانات بھی پہلے ہوں گے اور ان کے نتائج جامعات میں داخلے شروع ہونے سے پہلے جاری کر دئیے جائیں گے جبکہ نویں اور 11 ویں جماعت کے امتحانات دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کے بعد منعقد کئے جائیں گے۔